03 فروری ، 2012
ملبورن…آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دو میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو چار۔ صفر کی عبرتناک شکست ہوئی تھی جس کے بعد ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور کپتان دھونی نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کی بھی پیشکش کی تھی۔