10 نومبر ، 2017
خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سیٹیزن پورٹل کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے، کوڑا کرکٹ کی شکایات یا ڈاکٹر اور اساتذہ کی ڈیوٹیوں سے غیر حاضری کی عوامی شکایت پر اب 24 گھنٹے کے اندر ایکشن لیا جائے گا۔
صوبائی حکومت نے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے سیٹیزن پورٹل کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جسے 2 سال قبل لائن کیا گیا۔
سٹیزن ویب پورٹل کی ایپلی کیشن کسی بھی اینڈرائڈ موبائل میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے جس کے ذریعے شہریوں غذائی اجناس کی قیمتوں کا علم ہوسکے گا۔
یہی نہیں ویب پورٹل ڈاؤن لوڈ کرنے والے افراد کو ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے لے کر تھانیدار تک سب کے موبائل اور ٹیلی فون نمبروں تک رسائی ہوگی تاکہ عوامی شکایات ان تک پہنچا ئی جاسکیں۔
سٹیزن پورٹل میں اب تک 5 ہزار عوامی شکایات زیر التواء ہیں لیکن اب یہ سہولت اسکولوں کے اساتذہ کو بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ عام لوگوں کو اس پورٹل تک رسائی حاصل ہوسکے۔