16 جولائی ، 2012
اسلام آباد … نادرا نے بیرون ملک مقیم 25 لاکھ پاکستانیوں کو ترجیجی سفری، سیکیورٹی اور بینکنگ سمیت بغیر ویزا پاکستان داخلے ہونے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید سیکیورٹی خصوصیات اور تھرڈ جنریشن چپ کا حامل نائیکوپ کارڈ تیار کرلیا جو 14 اگست پر جاری ہوگا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہاکہ نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نیا اسمارٹ آئیڈینٹٹی کارڈ تیار کرلیا گیا ہے جس کی تیاری میں کئی ماہ کا عرصہ لگا، اس کارڈ میں 26 طبعی سیکیورٹی خصوصیات اور جدید انکرپشن کوڈ استعمال کیا گیا ہے اور یہ عالمی معیار کا بہترین کارڈ ہے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو یہ کارڈ جاری کرنے کیلئے لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ اور گلاسگو میں نئے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ کارڈ کے اجراء کی حکومت پاکستان نے منظوری دے دی ہے جس کی تیاری صرف اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں ہوگی اور 14 اگست سے اس کا اجراء کیا جائے گا۔