16 جولائی ، 2012
لاہور … پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ میاں برادران نے ہمیشہ اداروں کے پیچھے چھپ کر وار کیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریف برادران کیخلاف اربوں روپے کرپشن کے مقدمات کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، وزیراعلیٰ کی ناک کے عین نیچے ڈاکے پڑ رہے ہیں، خضر حیات ہراج جیسے ان پڑھ رکن کو مشیر لگا دیا گیا، اب محکمہ تعلیم کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنا خلاف آئین ہے۔