16 جولائی ، 2012
کوئٹہ … دفاع پاکستان کو نسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کو عملی طور پر روکیں گے، حقانی نیٹ ورک کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تاہم ان بہادروں نے امریکا کو افغانستان سے بھاگنے پر مجبور کیا ہے۔ کوئٹہ سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر جیو نیوز سے گفت گو کر تے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دفاع پاکستان کو نسل نیٹو سپلائی روکنے کیلئے عوام کو تیار کر رہی ہے، امریکا اپنے عوام کو دھوکا دینے کیلئے حقانی نیٹ ورک کا شو شہ چھوڑ کر پاکستان کو بدنام کر نا چاہتا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہادنیا جانتی ہے کہ ان کا افغان جہاد میں اہم کردار رہا ہے اس لئے امریکا سمیت دیگر ممالک ان سے رابطہ کر تے رہتے ہیں۔