پاکستان
16 جولائی ، 2012

پائپ فیکٹری کی زمین کی قواعد کے خلاف الاٹمنٹ پر حکم امتناع برقرار

کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے پائپ فیکٹری کی زمین کی قواعد کے خلاف الاٹمنٹ پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کے ایم سی کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔ دو رکنی بنچ نے اجمل خان کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کے ڈی اے پائپ فیکٹری کی ساڑھے پانچ ایکڑ زمین کی قیمت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے جسے کے ڈی اے آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی کو صرف 26 ہزار روپے میں الاٹ کردیا گیا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کے ایم سی کو نوٹس جاری کئے تھے اور اس سماعت پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کے ایم سی کو دوبارہ سولہ اگست کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

مزید خبریں :