16 جولائی ، 2012
سبی …بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گزشتہ شب چلنے والی تیز ہواو ں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد، سبی ، جھل مگسی، اور بولان میں گزشتہ شب چلنے والی تیز ہواو ں کے بعد گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ اور سہ پہر کے بعد کالے باد ل چھا جاتے ہیں۔تاہم بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کاروباری مراکز اور عوام کو بے حال کردیا ہے۔ جس سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد فاقہ کشی کا شکار ہیں۔