16 جولائی ، 2012
کراچی …وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پررمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول سیل قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچیمیں قائم کیا جانے والا خصوصی سیل ایڈیشنل سیکریٹری کوآرڈینیشن کی سربراہی میں کام کرے گا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے مطابق یہ سیل اشیاء خورودنوش کی قیمتوں پر ضابطے کیلئے محکمہ داخلہ،ڈویژنل کمشنروں اور ضلعی ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں قائم پرائس کنٹرول سیل سے رابطے میں رہے گا۔حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورودنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قائم کئے گئے سیل وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کریں گے۔