16 جولائی ، 2012
مانسہرہ …مانسہرہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر تشدد کرنے کے بعد اسکے سر کے بال کاٹ دیئے،متاثرہ خاتون خاوند کیقید سے بھاگ کر تھانے پہنچ گئی متاثرہ خاتون شازیہ منور نے پولیس کو بتایا کہ اسکا خاوند سید احمد شاہ کوئی کام نہیں کرتا خاتون سلائی اسکول میں کام کر کے اپنا اور 5 بچوں کا پیٹ پالتی تھی شوہر سے جب خرچہ مانگتی تو شوہر اور اسکے سسرالی اس پر تشدد کرتے ہیں اور یہاں تک اس کے شوہر نے کہہ دیا کہ یہ 3بیٹیاں اسکی نہیں ہیں اور وہ ان سے نکاح کر لے گا یا انکو بیچ دے گاجب بیوی نے اس بات پر احتجاج کیا تو شوہر نے اس پر تشدد کرنے کے بعد سر کے بال کاٹ دیئے اور اسکو ایک کمرے میں بند کر دیاجہاں سے موقع پا کر اسکی بیٹیوں نے اسے فرار کروا دیا۔شازیہ منور نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اسکے پانچوں بچوں کو جلد از جلد اسکے خاوند کے قبضے سے آزاد کروایا جائے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔