16 جولائی ، 2012
کوئٹہ …بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث فلوسین ندی میں طغیانی آنے سے کوئٹہ،ہرنائی شاہراہ پر ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہی ۔ ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے یہاں کا موسم خوشگوار ہوگیا۔شدید بارش کے بعد نواحی علاقے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ سیلابی ریلہ آنے سے کوئٹہ،ہرنائی شاہراہ پرٹریفک معطل ہوگئی جبکہ فلوسین ندی میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بعد میں ٹرانسپورٹروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرکے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔