16 جولائی ، 2012
سوات … مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فخرالدین جی ابراہیم ایماندار مگر عمر کے اس حصے میں ہیں کہ ان سے شفاف انتخابات کرانے کی توقع نہیں کی جاسکتی، جسٹس شاکراللہ جان چیف الیکشن کمشنر ہوتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم ایماندار شخص ہیں لیکن فخرالدین جی ابراہیم عمر کے اس حصے میں ہیں کہ ان سے شفاف انتخابات کرانے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فخرالدین جی ابراہیم کے بجائے اگر جسٹس شاکراللہ جان چیف الیکشن کمشنر ہوتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات سے قبل نگراں حکومت پر جمعیت علمائے اسلام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ نیٹو سپلائی بحالی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان سے نہیں بلکہ پاکستانی حکمرانوں نے امریکا سے معافی مانگی ہے۔