پاکستان
16 جولائی ، 2012

ارسلان کو کسی تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں تو بتائیں تبدیل کرینگے، رحمان ملک

ارسلان کو کسی تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں تو بتائیں تبدیل کرینگے، رحمان ملک

ملتان … مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ارسلان کو اگر کسی تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں تو اٹارنی جنرل کو بتادیں اس کو تبدیل کردیا جائے گا اور انہیں کھلی آفر ہے کہ وہ پاکستان بھر سے جو آفیسر کہیں اسے تحقیقاتی کمیشن میں شامل کردیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میاں برادران کا دوہرا معیار ہے، ایک طرف امریکا کی مخالفت تو دوسری جانب کیمرون منٹر سے بہتر تعلقات بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کا درس دینے والے پہلے حکم امتناعی واپس لے کر صوبہ پنجاب میں انتخابات کرائیں، میاں برادران انگلینڈ میں پارک لین کی جائیداد اور منی لانڈرنگ کے 32 ملین ڈالر کے بارے میں بتائیں کہ وہ کہاں سے آئے۔ بہاولنگر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ آج کل ثنائے جھنگوی ہوگئے ہیں، انہیں پنجاب میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اصغر خان کیس اور لاپتہ افراد کیس میں درخواست گزار بنیں گے اور سپریم کورٹ کو تمام ثبوت فراہم کریں گے۔

مزید خبریں :