پاکستان
16 جولائی ، 2012

ریاض پیرزادہ کو پارٹی قیادت کے خلاف بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے،اکرم مسیح

اسلام آباد… وزیر مملکت برائے قومی ہم آہنگی اکرم مسیح گل نے کہا ہے کہ ریاض پیرزادہ کو پارٹی قیادت کے خلاف بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے کیونکہ یہ وہی پارٹی قیادت ہے جس نے انہیں ہمیشہ ان کی حیثیت سے بڑھ کر عزت اور مقام دیا، چیف وہپ کا عہدہ دیا اور مستحق نہ ہونے کے باوجود وزارت کے عہدہ سے نوازا۔ اکرم مسیح گل نے کہا کہ وزارت نہ ملنے پر ریاض پیرزادہ بوکھلا گئے ہیں اور اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں حالانکہ ہمارے پاس ان کے خلاف کہنے کو اتنا کچھ ہے کہ وہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض پیرزادہ کو الزام تراشی کرتے ہوئے اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہئے اور اپنے گریبان میں ضرور جھانک لینا چاہئے، پوری پارٹی کو پتہ ہے کہ نئی کابینہ میں وزارت حاصل کرنے کیلئے وہ کتنے بے چین تھے اور اس کیلئے انہوں نے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا یہاں تک کہ وہ میری وزارت کے پیچھے بھی پڑ گئے اور ان کا کہنا تھا اور کوئی نہیں تو اقلیتوں کی وزارت ہی دے دیں جو پہلے بھی انہیں دی گئی تھی لیکن پارٹی سے وفادار نہ ہونے کی بنا پر انہیں یہ بھی نہیں دی گئی۔

مزید خبریں :