پاکستان
16 جولائی ، 2012

بلوچستان کو کمزور کرنے والے اپنے اس ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے،علی جتک

کوئٹہ …پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر مواصلات حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بعض عناصر بلوچستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے اس ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے پاکستان اور بلوچستان لازم وملزوم ہیں۔ انہوں نے یہ بات مختلف سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی اپنے ناراض کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کررہے ہیں اور ان کو جلد ہی واپس پارٹی میں لائیں گے ہماری پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو خوش اصلوبی سے حل کریں اس کیلئے ہم نے ہمیشہ ناراض بلوچ قوم پرستوں کو دعوت دی ہے کہ وہ آئے اور مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں کیونکہ کوئی بھی مسئلہ طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :