16 جولائی ، 2012
اسلام آباد …جرمن رکن پارلیمنٹ اور ڈیفنس کمیٹی کے سربراہاک ہوف نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات ، افغانستان اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے جرمن رکن پارلیمنٹ کو پاک امریکا تعلقات اور نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق بریف کیا، اس موقع پر افغانستان کی صورت حال اور اتحادی افواج کے 2014 میں وہاں سے انخلاء کے بعد کی صورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔