پاکستان
16 جولائی ، 2012

جعفرآباد :رمضان سے قبل ہی اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ

جعفر آباد…جعفرآباد ونصیرآباد میں ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منافع خوروں نے ماہ مقد س میں روزہ داروں اور غریب عوام کو لوٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کرکے دال ، گھی ، چاول ، چائے اور دیگر اشیائے کی قیمتوں میں من مانے اضافے کردئیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر غیر فعال ہے۔ اشیائے خوردنی کے علاوہ فروٹ مارکیٹ میں بھی مہنگائی کے جن کا راج ہے۔ اور تاجران پٹرول اور ڈیزل کے ریٹ کے اتار چڑھاو کو جواز بنا کر اضافی اخراجات کا رونا روتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں :