پاکستان
16 جولائی ، 2012

خیرپور: میر واہ کینال میں ڈوب کر انٹرمیڈیٹ کا طالب علم جاں بحق

خیرپور … خیرپور میں بارہویں جماعت کا طالبعلم میرواہ کینال میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، اہل علاقہ نے لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کی۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ سرمد شاہ اپنے دوستوں کے ساتھ میرواہ کینال پر پکنک منانے آیا تھا، کینال میں نہانے کے دوران سرمد اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ اہل علاقہ نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کی۔ انٹر پری انجینئرنگ کے طالبعلم سرمد شاہ محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سابق صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کے پرائیوٹ سیکریٹری محمد عظیم شاہ کا بیٹا تھا۔

مزید خبریں :