16 جولائی ، 2012
لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے ڈیڑھ سالہ بچے کے مقدمہ قتل کے ملزمان 4ینگ ڈاکٹرز کی بعدازگرفتاری ضمانتوں میں 5روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کا حکم دیا ہے سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فیصل زمان نے ڈاکٹروں کے مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں کی مخالفت کی اور کہا کہ ڈاکٹر مقدمہ کی تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے اور عدالت عالیہ کی دادرسی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں،عدالت کو بتایا گیا کہ ایک ڈاکٹر سلمان نے اپنی ضمانت نہیں کرائی ہے۔ عدالت نے ڈاکٹرز کو منگل کی شام 6بجے تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا،مزید کارروائی 25جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔