پاکستان
17 جولائی ، 2012

جماعت اسلامی کا دھرنا،شرکاء صبح باب خیبر روانہ ہوں گے

جماعت اسلامی کا دھرنا،شرکاء صبح باب خیبر روانہ ہوں گے

پشاور…جماعت اسلامی کے زیراہتمام نیٹوسپلائی لائن کی بحالی اور ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے میں صبح آٹھ بجے تک وقفے کا اعلان کردیا گیاہے۔جماعت اسلامی کے زیراہتمام نیٹوسپلائی لائن کی بحالی اور ڈرون حملوں کے خلاف دوروزہ دھرنا جاری ہے تاہم رات گئے دھرنے میں صبح آٹھ بجے تک وقفے کا اعلان کیا گیا۔ اعلان کے بعد شرکاء نے نماز تہجد اور سونے کی تیاری شروع کی تاہم بعض لوگ بدستور جاگے رہے صبح آٹھ بجے دھرنے کے شرکاء دوبارہ اکٹھے ہوں گے،اور جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن کی سربراہی میں ایک ریلی کی شکل میں صبح نو بجے باب خیبر کیلئے روانہ ہوں گے۔

مزید خبریں :