پاکستان
17 جولائی ، 2012

کراچی ؛ لیاقت آباد میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

کراچی ؛ لیاقت آباد میں تجاوزات کیخلاف کارروائی

کراچی…کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل اینٹی انکروچمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،شاہراہ پاکستان لیاقت آباد بازار میں لگے تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کرلیا۔ اس موقع پر موجود پتھاریداروں کا کہنا تھا کہ ہمارا کافی نقصان ہوا ہے یہ کارروائی بغیر اطلاع کی گئی۔ اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکاروں کا کہنا تھاکہ یہ کارروائی کریم آباد،صدر اور دیگر علاقوں میں بھی کی جائے گی،جب کہ آج دوران کارروائی ضبط سامان کو محمود آباد کے گودام میں رکھا جائے گا جسے مالکان جرمانہ ادا کرکے لے جاسکیں گے۔

مزید خبریں :