پاکستان
17 جولائی ، 2012

بلوچستان کے حالات اتنے خراب نہیں جتنا اچھالا جا رہا ہے،اسلم رئیسانی

بلوچستان کے حالات اتنے خراب نہیں جتنا اچھالا جا رہا ہے،اسلم رئیسانی

کوئٹہ…وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات اتنے خراب نہیں جتنا کے میڈیا میں اچھالا جا رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایک مخصوص حلقہ کسی غیر آئینی اقدام کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں امن و امان کی صورتحال جائزہ لیا گیاوزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں حکومت پر تنقید کریں تو سمجھ میں آتا ہے کہ انتخابات قریب ہیں اور یہ ان کی مجبوری ہے لیکن اخبارات اور خاص طور سے الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے صورتحال کی غیر حقیقی تصویر کشی کس کے ایجنڈے کے تحت کی جا رہی ہے عوام اس سے واقف ہوں یا نہ ہوں لیکن میں اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ یہ کن لوگوں کی ایماء پر کیا جا رہا ہے اور اس کے پیچھے کیا مقاصد کارفرما ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تانا بانا بین الاقوامی سازش سے جا ملتا ہے۔

مزید خبریں :