24 نومبر ، 2017
جنگ جیو دی نیوز کے لیے پلس کنسلٹنٹ اور گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے میں عوام سے مختلف سیاسی جماعتوں میں ان کے سربراہ کے بعد دوسری مقبول ترین شخصیت کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔
دونوں سرویز میں نوازشریف کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز میں دوسری مقبول ترین شخصیت شہباز شریف کی قرار پائی۔
شہباز شریف کو دونوں سرویز میں 50 فیصد افراد نے ووٹ کیا۔
گیلپ پاکستان میں 11 فیصد اور پلس کنسلٹنٹ میں 10 فیصد نے مریم نواز کو ووٹ کیا۔ چوہدی نثار کو دونوں سرویز میں 8 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
یہی سوال جب تحریک انصاف کے حوالے سے لوگوں سے پوچھا گیا تو عمران خان کے بعد شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے مقبول ترین رہنما کے طور پر سامنے آئے۔ انہیں گیلپ پاکستان میں 36 فیصد اور پلس کنسلنٹ میں 25 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔
جہانگیر خان ترین کو دونوں سرویز میں 15 فیصد لوگوں نے منتخب کیا۔
ادارتی نوٹ:
یہ سرویز بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پاکستانی اداروں گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹ نے جنگ-جیو -نیوز ((JGNکےلیے الگ الگ کیے ہیں ۔ ان میں مجموعی طور پر ملک بھر سے شماریاتی طور پرمنتخب 6 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔
یہاں واضح رہے کہ اس پول کے لیے دو مختلف اداروں کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد رائے عامہ کو مزید شفاف طریقے سے سامنے لانا ہے۔اس قسم کے سرویز کو حتمی تصور نہیں کیا جا سکتا اور یہ صرف رائے عامہ کا ایک جائزہ پیش کرتے ہیں اور ان میں غلطی کی گنجائش ہوتی ہے ۔
دنیا کے بڑے میڈیا ہاؤسز رائے عامہ کو جاننے کے لیے وقتاً فوقتاًاس قسم کے سروے کرواتے ہیں ۔ جیو نیوز پاکستان کا بڑا میڈیا ہاؤس ہونے کے ناطے ماضی میں بھی اس قسم کے سرویز قومی امور پر پیش کرتا رہا ہے ۔