کاروبار
Time 24 نومبر ، 2017

جائیداد کی خریدوفروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 114 فیصد اضافہ

اسلام آباد: مالی سال 17-2016 میں جائیداد کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 114 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے 20 شہروں میں زمین کی نئی ویلیوایشن جاری کئے جانے کے ثمرات ملنے لگے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق دسمبر 2016 سے مئی 2017 تک ملک میں 71 ہزار جائیدادوں کا لین دین ہوا اور ان جائیداوں کی ری ویلیوایشن سے ایف بی آر نے 2 ارب 7کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا جب کہ ساتھ ہی 70 ارب روپے ٹیکس نیٹ سے باہر رقم بھی نیٹ میں شامل ہوگئی۔

ری ویلیوایشن سے حاصل ہونے والے ٹیکسوں کے علاوہ ان جائیداد کے لین دین سے 15 ارب کا ود ہولڈنگ ٹیکس بھی حاصل ہوا جو ایک سال کے دوران 114 فیصد اضافہ ہے۔

دوسری جانب ایف بی آرنے 2017 کے ٹیکس گوشوارے مکمل ہونے کے بعد جائیداد کی خرید وفروخت کی معلومات جمع کرنے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں پر جرمانے اور اضافی ٹیکس عائد کرنےکا عندیہ دیا ہے۔

مزید خبریں :