پاکستان
Time 26 نومبر ، 2017

سندھ حکومت کا آج اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان

کراچی: وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈھر نے کل صوبے بھر میں اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور کالجز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سندھ حکومت نے کل اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں جامعہ کراچی میں بھی آج 27 نومبر کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے بھی کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ سندھ مدرسۃ الاسلام کے انٹرویوز اور امتحانات بھی ملتوی ہوچکے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز میں بھی کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب شہر کی صورتحال کے پیش نظر آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے کل تعلیمی سرگرمیوں کو معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :