پاکستان
17 جولائی ، 2012

لاہورہائیکورٹ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی درخواست پر حکومت کو نوٹس

لاہورہائیکورٹ،کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی درخواست پر حکومت کو نوٹس

لاہور… لاہورہائیکورٹ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیرکیلئے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے اور ہدایت کی کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر سیاسی جماعتوں کے اعتراضات پیش کئے جائیں۔ لاہورہائی کورٹ کے روبرو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ عمرعطابندیال نے وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے اور ہدایت کی کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر پرسیاسی جماعتوں کے اعتراضات عدالت میں پیش کئے جائیں۔ ہائی کورٹ نے کیس پرمزید کارروائی 7 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :