دنیا
17 جولائی ، 2012

امریکا: 48 ریاستوں میں قحط سے فصلوں کی حالت نازک ترہو گئی

شکاگو… امریکہ کی 48 ریاستوں میں قحط سے فصلوں کی حالت خراب سے نازک تر جبکہ مکئی اور سویابین کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ امریکی ادارہ برائے زراعت کے مطابق 48 ریاستوں میں شدید گرمی اور قحط سے مکئی اور سویابین کی 55فیصد فصل تباہ ہو گئی ہے جبکہ مڈویسٹ میں صورتحال 1956ء کے بعد پہلی بار خراب ترین جا رہی ہے۔ نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق مکئی کی فصل کو قحط سے زیادہ خطرہ ہے جہاں فصل کیلئے درکار مناسب نمی نہیں ہے اور پکی ہوئی فصلوں کے دانوں میں کیڑا لگ گیا ہے جو ختم بھی ہو جائے تو فصل میں زہریلا فنگس بن جاتا ہے۔ امریکی ریاستوں میں قحط نہ صرف عالمی سطح پر خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے بلکہ اس سے امریکی برآمدات بے حد متاثر ہو گی۔ دنیا میں برآمد کی جانے والی مکئی کا نصف امریکہ برآمد کرتا ہے جو کہ درجنوں مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔

مزید خبریں :