17 جولائی ، 2012
کراچی… کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ سے غیر ملکی ڈاکٹر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ افتخار لودھی کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب اقوام متحدہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے گھانا سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹرڈیڈو اور اس کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ یہ افراد اقوام متحدہ کے تحت پولیو مہم کے سلسلے میں سپر ہائی وے پر واقع گوٹھ گئے تھے۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کا کہنا ہے کہ ٹیم پولیس کو اطلاع دیے بغیر الآصف کے عقب میں افغان بستی گئی تھی ۔ لانڈھی شیر پاوٴ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقتول ایک سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ منگھوپیر نیو ناظم آباد میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔