دنیا
17 جولائی ، 2012

صدر بشار الاسد کو عوام کی حمایت حاصل ہے،روس

ماسکو… روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کو عوام کی حمایت حاصل ہے اور انہیں اقتدار سے الگ کرنا کسی صورت درست نہیں ہو گا۔ ماسکو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اس سے پہلے کے شام کا بحران تمام خلیجی ممالک تک پھیل جائے عالمی برادری شام میں مسلح گروپس کو مثبت اقدام پر قائل کرے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے کا واحد حل کوفی عنان کا امن منصوبہ ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات خطے کے دوسرے ممالک تک پھیل سکتے ہیں۔

مزید خبریں :