دنیا
17 جولائی ، 2012

شام میں فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری

دمشق…شام کے دارالحکومت دمشق میں فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دمشق میں جاری لڑائی شام میں 17 ماہ سے جاری حکومت مخالف تحریک کے دوران شدید ترین لڑائی ہے جس میں ٹینک اور مارٹر گو لے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوج نے باغیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ شہر میں مختلف مقامات پر بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تعینات کر دیئے گئے۔ شام کیلئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان ان دنوں روس میں ہیں۔ جہاں وہ روسی قیادت کے ساتھ شام کے بارے میں اپنے چھ نکاتی امن منصوبے پر تبادلہ خیال کرینگے۔

مزید خبریں :