پاکستان
17 جولائی ، 2012

یکم رمضان ہفتہ 21 جولائی کا ہو گا،رویت ہلال ریسرچ کونسل

یکم رمضان ہفتہ 21 جولائی کا ہو گا،رویت ہلال ریسرچ کونسل

کراچی…رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجازمفتی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند جمعے کو نظر آنے کا امکان ہے ، پہلا روزہ 21 جولائی ہفتے کو ہوگا۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق بلوچستان میں گوادراور جیوانی ،جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں دادو، کراچی میں موسم ابر آلود نہ ہونے کی صورت میں رمضان کا چاند 20جولائی کی شام نظر آنے کا مکان ہے اور نیا اسلامی مہینہ شعبان ہفتہ 21 جولائی سے شروع ہو گا۔نیا چاند تب تک نہیں دیکھا جا سکتا جب تک غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 20گھنٹے اور غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کا درمیانی وقفہ 40منٹ نہ ہو،خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 19 اگست اتوارکو بآسانی نظرآئیگا اور عید الفطر20 اگست پیر کو ہوگی۔

مزید خبریں :