Time 04 دسمبر ، 2017
کھیل

ٹی ٹوئنٹی میچز میں بابر اعظم سے اوپننگ کرانے پر غور

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کا شمار اس وقت قومی ٹیم کے اہم بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے۔

23سالہ بابر اعظم نے بلخصوص ون ڈے میں محض36 میچز میں 7سنچریاں بناکر کرکٹ پنڈتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔

11 ٹیسٹ 36ون ڈے اور 14 ٹی 20 میچز کھیلنے والے بابر اعظم اب تک قومی ٹیم کے لیے نمبر تین یعنی ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کرتے رہے ہیں تاہم اب انہیں مختصر دورانیے کی ٹی20 کرکٹ میں بطور اوپنر آزمانے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ ”پاکستان سپر لیگ‘‘ سیزن ٹو میں کراچی کنگز کے لیے بابر اعظم بطور اوپنر ہی کھیلے تھے۔ بابر اعظم ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کے لئے کھیل رہے ہیں۔

اگر بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپنر ٹیم میں منتخب کیا جاتا ہے تو دورہ نیوزی لینڈ کے ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہونے والے احمد شہزاد کی اسکواڈ میں شمولیت کے آگے سوالیہ نشان لگ جا ئے گا کیوں کہ اسکواڈ میں دیگر دو اوپنرز فخر زمان اور عمر امین بھی موجود ہیں۔

سلیکشن کمیٹی دورہ نیوزی لینڈ میں ملتان کے 30 سالہ صہیب مقصود کو ون ڈے اسکواڈ میں تو منتخب نہ کرواسکی لیکن اب ٹی 20 میں ان کے ٹیم میں جگہ بنانے کے امکانات تب ہی روشن ہون گے جب بابر اعظم بطور تیسرے اوپنر اسکواڈ میں منتخب ہوں اور اگر ایسا ہوا تو 26 سالہ احمد شہزاد کی ٹی 20 اسکواڈ سے بھی چھٹی ہو جائے گی۔

مزید خبریں :