پاکستان
17 جولائی ، 2012

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،قواعدوضوابط سے ہٹ کر ٹھیکے پر ،ماحول تلخ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،قواعدوضوابط سے ہٹ کر ٹھیکے پر ،ماحول تلخ

لاہور…پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو اور اس میں چونچیں نہ لڑیں، ایسامشکل ہے،آج اپوزیشن رکن شوکت بسرانے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے داماد کوقواعدوضوابط سے ہٹ کر ٹھیکہ دینے کا الزام لگایاتوماحول تلخ ہوگیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس پونے2گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر رانامحمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا،اقلیتی رکن نجمی سلیم نے گروپ کیپٹن ریٹائرڈ سیسل چودھری کی خدمات کوسراہتے ہوئے قراردادپیش کی کہ ملک کا کوئی ایئربیس ان کے نام سے منسوب کیا جائے،یہ قرارداد متفقہ طور پرمنظو ر کرلی گئی،پیپلزپارٹی کے رکن شوکت بسرانے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دامادکو شاہ پور کانجراں میٹ کمپلیکس کا ٹھیکہ قواعدو ضوابط سے ہٹ کردیاگیاہے،اس پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بیٹے بیٹیوں کے نام اس طرح لیتے وقت شرم آنی چاہئے۔

مزید خبریں :