پاکستان
17 جولائی ، 2012

فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،ثروت اعجاز

 فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،ثروت اعجاز

کراچی …سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔سازشیں ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں ہم ہر سازش کو اپنی تنظیمی جدوجہد سے ناکام بنادیں گے۔سربراہ سنی تحریک ان خیالات کا اظہار مرکزاہلسنت پر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اپنے قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہے اور انہی کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کو مستحکم وتوانا دیکھنا چاہتی ہے پاکستان مخالف قوتیں ملک میں مذہبی انتشار پھیلا کر ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہیں انہیں روکنا حکومت وقت اور محب وطن عوام کی ذمہ داری ہے۔ثروت اعجازقادری نے وفاقی وصوبائی حکومتوں اور ملکی سلامتی کے حساس اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والوں اور کالعدم انتہاپسند دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم تر مفاد میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں منظم ہو کر کام کریں تو مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے۔

مزید خبریں :