17 جولائی ، 2012
اسلام آباد…اینٹی کرپشن عدالت نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے سمیت 7 افراد کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ر اولپنڈی میں انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج امیر حسین نے ملک ریاض ، علی ریاض ، محمد اشفاق ، اقبال حسین ، ساجد الرحمان ، افتخار منشی اور میلاد بی بی کے 1400 کنال اراضی سیکنڈل میں وارنٹ جاری کیے، عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے 23 جولائی تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔