17 جولائی ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیر کی شب ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جبکہ وزیراعظم کے دورہ افغانستا ن کے حوالے سے بھی مشاور ت کی گئی۔ادھر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آج رات ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں پارٹی کے اہم رہنماء شرکت کرینگے۔