پاکستان
17 جولائی ، 2012

وزیراعظم کے دورہ وادی نیلم : مقامی لوگوں میں جو ش وخروش

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وادی نیلم کے آئندہ متوقع دورہ کے حوالے سے وادی میں کافی جوش خروش پایا جاتا ہے اور لوگ انکی آمد کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی بالائی وادی نیلم میں تو پاکستان کے کئی اہم رہنماوٴں نے دورے کئے ہیں لیکن جموں کشمیر میں کنٹرول لائن پر فائر بندی کے بعد کسی بھی وزیر اعظم پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔جیو نیوز کے نمائندے عارف عرفی کے مطابق ایک کشمیری شہری نے انھیں بتایا کہ جس جگہ وزیر عظم کو آنا ہے وہاں انڈین آرمی کی پوسٹین ہیں۔ اس سے نیچے ڈاوٴن ہماری پاکستان آرمی کی پوسٹیں ہیں ہمیں بڑی خوشی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان یہاں آرہے ہیں۔ہنستے مسکراتے خوشی کا اظہار کرتے اس کشمیری کا تعلق آزاد کشمیر کی دور دراز وادی نیلم سے ہے جو چودہ سال تک بھارتی افواج کی گولا باری کا شکار رہی جس کے آثار جنگ بندی کے آٹھ سال بعد بھی نمایاں ہیں۔خطرات کے باوجود وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف زیرین وادی نیلم کے دورے پر آرہے ہیں ان کے اس دورے کو کنٹرول لائن کی دونوں جانب بسنے والے کشمیری محبت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید خبریں :