17 جولائی ، 2012
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی کے ا سپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو گیس سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی فراہم کررہی ہے، پشاور کے علاقے کافور ڈھیری میں گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرکرامت اللہ چغر مٹی نے کہا کہ گیس منصوبے سے یونین کونسل سفید سنگ اور یونین کونسل کافور ڈھیری کے علاقے مستفید ہوں گے۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ وہ اپنے حلقہ کو اسلام آباد اور حیات آباد جیسی سہولیات سے آراستہ کرکے دم لیں گے۔