پاکستان
18 جولائی ، 2012

نئے بلدیاتی نظام سے متعلق پی پی ایم کیو ایم کو ر کمیٹی کا اجلاس

کراچی…نئے بلدیاتی نظام سے متعلق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی کورکمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ایاز سومرو، آغا سراج درانی ، سید مراد علی شاہ جبکہ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار ، سید سردار احمد، ڈاکٹر صغیر احمد ، واسع جلیل اور کنور نوید جمیل نے شرکت کی۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس کے مطابق اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماوٴں نے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق مختلف نکات پرتبادلہ خیال کیا۔وزیربلدیات سندھ آغا سراج درانی کاکہنا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی نظام کے معاملے پر دونوں بڑی اتحادی جماعتوں میں کافی حد تک ہم آہنگی ہے۔اگر آئندہ چند دنوں میں بلدیاتی نظام کا قانون تیار ہوگیا،ا تو اسے منظوری کے لیے سندھ اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کا اگلا دور جمعہ کو ہوگا۔


مزید خبریں :