Time 19 دسمبر ، 2017
کھیل

فنٹس مسائل میں مبتلا کرکٹ ٹیم کیلئے بورڈ کو فزیو تھراپسٹ کی تلاش

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فٹنس ٹرینر شین ہیز نے استعفیٰ دے دیا تھا، فوٹو/فائل

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ شین ہیز کے استعفے کے بعد نئے فزیو تھراپسٹ کا تقرر نہیں کرسکا ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبوری مدت کے لئے ایک مقامی فزیو تھراپسٹ کی خدمات آزمائش یبنیادوں پر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے معاہدے کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شین ہیز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ورلڈ الیون اور سری لنکا کی سیریز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر میڈیسن ڈاکٹر سہیل سلیم نے پاکستان ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شین ہیز کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے فزیو تھراپسٹ کے عہدے کے لئے اشتہار دیا تھا۔ اس عہدے کے لئے مستقل فزیو کا تقرر نہیں ہوسکا ہے۔ 

ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹر نیشنل کے لئے بورڈ نے نیوزی لینڈ کے ہی ایک فزیو کی خدمات حاصل کی ہیں۔ فزیو تھراپسٹ نے بھی پاکستان ٹیم کے فزیو کے لئے درخواست دے رکھی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مقامی فزیو تھراپسٹ کے تقرر کا مقصد یہی ہے کہ اس کاکام دیکھا جائے ۔ سیریز کے بعد اگر ٹیم انتظامیہ اس کے کام سے مطمئن ہوئی تو اس کا تقرر مستقل بنیادوں کے لئے کیا جائے گا۔ 

پاکستان ٹیم اس وقت فٹنس کے مائل سے دوچار ہے اس لئے ٹیم انتظامیہ چاہتی ہے کہ کسی قابل اور پروفیشنل فزیو کا تقرر طویل المعیاد بنیاد پر کیا جائے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں مقامی مساجر کا بھی تقرر کیا تھا۔ یہ مساجر آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں بھی ٹیم کا حصہ تھا۔

مزید خبریں :