دنیا
18 جولائی ، 2012

جنوبی افریقامیں رواں سال 231 گینڈوں کو ہلاک کیاگیا،رپورٹ

جنوبی افریقامیں رواں سال 231 گینڈوں کو ہلاک کیاگیا،رپورٹ

جوہانسبرگ… جنوبی افریقا میں اسمگلروں نے رواں سال کے دوران اب تک 231 گینڈوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جنوبی افریقا کے محکمہ ماحولیات کے بیان کے مطابق ان میں سے 164 گینڈوں کو کروگر نیشنل پارک میں ہلاک کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا میں تقریباً بیس ہزار گینڈے پائے جاتے ہیں جو دنیا میں پائے جانے والے گینڈوں کا 80 فیصد ہیں تاہم بلیک مارکیٹ میں گینڈوں کے سینگ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر گینڈوں کی بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر ہلاکت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق گذشتہ سال اسمگلروں کی طرف سے 448، 2010ء میں 333 اور 2007ء میں 13 گینڈوں کو ہلاک کیاگیا۔ محکمہ نے حکومت سے گینڈوں کی ہلاکت کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :