18 جولائی ، 2012
بینکاک… تھائی لینڈ کے کسٹم حکام نے کینیا سے اسمگل شدہ 456 کلوگرام ہاتھی دانت برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے۔ بینکاک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کینیا سے آنے والی پرواز میں کارگو کی تلاشی کے دوران چھ کریٹوں سے 456 کلوگرام 158 ہاتھی کے دانت برآمد ہوئے جس کیلئے کم سے کم 50 ہاتھیوں کو ہلاک کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ کریٹوں پر ہینڈی کرافٹ کے لیبل چسپاں تھے تاہم جب کھول کر تلاشی لی گئی تو وہاں ہاتھی دانت چھپائے گئے تھے۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تھائی لینڈ میں ہاتھی دانت زیادہ تر جیولری اور مندروں کی سجاوٹ میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہاتھوں کو معدوم ہونے سے بچانے کیلئے 1989ء سے ہاتھی دانت کی بین الاقوامی تجارت پر پابندی عائد ہے۔