دنیا
18 جولائی ، 2012

امریکانے شامی مہاجرین کیلئے 64 ملین ڈالر فراہم کر دیئے

امریکانے شامی مہاجرین کیلئے 64 ملین ڈالر فراہم کر دیئے

واشنگٹن … امریکہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کے مہاجرین کی امداد کیلئے 64 ملین ڈالر فراہم کر دیئے۔ یہ بات امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں گزشتہ ایک سال سے جاری اندرونی کشمکش کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد بھاگ کر لبنان، ترکی اور عراق میں پناہ لے چکے ہیں۔ امریکہ نے اب تک مہاجرین کی امداد کیلئے مجموعی طور پر 64 ملین ڈالر سے زائد فنڈز فراہم کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شام چھوڑ کر بیرون ممالک میں پناہ لینے والے مہاجرین کی امداد کیلئے ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق شام میں 15 لاکھ سے زائد افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں :