دنیا
Time 01 جنوری ، 2018

افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملہ، سینئر طالبان رہنما مولوی مسرور ہلاک

صوبائی حکومت کے میڈیا آفس نے فضائی حملوں کی تصدیق کردی: فوٹو/ فائل

کابل: افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملوں میں خودکش حملوں کا انچارج سینئر طالبان رہنما اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق اتوار کی شام جنوبی ہلمند میں فضائی حملے کیے گئے جس میں سینئر طالبان رہنما مولوی احمد مسرور مارا گیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ مولوی احمد مسرور طالبان کا سینئر رہنما اور خودکش حملوں کا انچارج تھا جب کہ حملوں میں مزید 15 افراد ہلاک ہوئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مقامی حکام کا کہنا ہےکہ ضلع گریشک میں ہونے والے فضائی حملوں میں مولوی مسرور کے علاوہ مزید 2 سینئر طالبان رہنما ہلاک ہوگئے۔

صوبائی حکومت کے میڈیا آفس نے ہلمند کے علاقے شورکئی میں فضائی حملوں کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگر ہار میں بھی فورسز نے آپریشن کیا جس میں کالعدم داعش کے 11 جنگجو مارے گئے۔

مزید خبریں :