پاکستان
19 جولائی ، 2012

کراچی،عوام نے 2ڈاکووٴں کو انہی کے اسلحے سے ہلاک کر دیا

کراچی،عوام نے 2ڈاکووٴں کو انہی کے اسلحے سے ہلاک کر دیا

کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے لانڈھی میں دکان میں ڈکیتی کے دوران عوام نے دو ڈاکووٴں کو پکڑ کر مزاحمت کے دوران انہی کے اسلحے سے ہلاک کر دیا جبکہ واقعے میں ڈاکووٴں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص شاکر حسین بھی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر چھ پر مٹھائی کی دکان میں دو ڈاکو واردات کیلئے آئے تھے جنہوں نے گن پوائنٹ پر لے کر لوٹ مار شروع کردی، لوگوں نے دیکھ کر شور مچانا شروع کردیا جس پر ڈاکووٴں نے اسلحہ تان لیا اور فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر شاکر حسین نامی شخص زخمی ہوا جس نے بعد میں دم توڑ دیا، یہ دیکھ کر شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈاکووٴں کے گرد گھیرا ڈال دیا اور ڈاکووٴں سے اسلحہ چھین کر مبینہ طور پر ان ہی کے اسلحے سے فائرنگ کرکے دونوں ڈاکووٴں کو شدید زخمی کردیا جنہیں بعد ازاں جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ دونوں ڈاکووٴں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :