پاکستان
19 جولائی ، 2012

ستمبر میں پاکستان کا دورہ کروں گا،ایس ایم کرشنا

 ستمبر میں پاکستان کا دورہ کروں گا،ایس ایم کرشنا

بنگلور…بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے مجوزہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے۔ بنگلور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اْنہوں نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہا۔ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں پہلے ہی بہتری آرہی ہے۔ کرکٹ سیریز کے انعقاد سے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :