کھیل
03 فروری ، 2012

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:بھارت نے آسٹریلیا کو ہرادیا، سیریز 1-1 سے برابر

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:بھارت نے آسٹریلیا کو ہرادیا، سیریز 1-1 سے برابر

میلبرن … دورہ آسٹریلیا میں بالآخر بھارت کو کامیابی مل ہی گئی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے ہرا کر دو میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ آسٹریلیا کی جانب سے 132 رنز کا ہدف بھارت نے 19.4 اوورز میں صرف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، گوتم گمبھیر 56 اور بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی 21 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ نے 16 گیندوں پر 2 چوکوں اور بھارتی اننگز کے واحد چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے انہیں بریڈ ہوگ نے شان مارش کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ کیا۔دوسرے آوٴٹ ہونے والے بیٹسمین ورات کوہلی مچل مارش کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ ہوئے انہوں نے 24 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ اوپنر گوتم گمبھیر 60 گیندوں پر 56 رنز اور بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی 18 گیندوں پر 21رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریڈ ہوگ اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ لی۔ رویندرا جدیجا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان جارج بیلے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی بالرز کی عمدہ بالنگ کے باعث میزبان ٹیم 19.4 اوورز میں 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فنچ 36 اور ویڈ 32 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ بھارت کی طرف سے پراوین کماراور روہیت شرما نے دو، دو جبکہ ونے کمار اور رویندر جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :