پاکستان
Time 25 جنوری ، 2018

نقیب کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے: آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے محسود قبائل کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی جس میں ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر نقیب اللہ کیس کی تحقیقات پر بات چیت ہوئی جب کہ وفد نے تحقیقاتی کمیٹی اور اس کے ممبران پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی جی سندھ نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ نقیب کیس میں انصاف کے تقاضے پورےکیے جائیں گے، کیس کی تفتیش انتہائی شفاف اور غیر جانبدار بنائی جائےگی۔

اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے تحفظ میں شب وروز مصروف عمل ہے، قانون کا احترام ناصرف عوام بلکہ پولیس پر بھی لازم ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کامحاسبہ قانون کے مطابق ہوگا۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار تاحال روپوش ہیں جن کی گرفتاری کےلیے آئی جی سندھ نے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے نقیب اللہ کیس کا از خود نوٹس لے رکھا ہے اور راؤ انوار کو 27 جنوری کو عدالت میں طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :