20 جولائی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ایک امریکی کمپنی نے ایسا رو بو ٹ تیار کر لیا ہے جو نہ صرف انسانی شکل و صورت کے بے حدقریب ہے بلکہ سو چنے سمجھنے اور جذبا ت کو محسو س کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔Bina 48نا می یہ اس روبو ٹ کو دیکھ کر یہ کچھ دیر کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو جا تا ہے کہ یہ کو ئی مشین ہے یا حقیقی خاتون ۔ایک مہذب خاتون کی طرح Bina 48نہ صر ف گفتگو کر سکتا ہے بلکہ لطیفے سنا نے کے علا وہ شا عری کا ذو ق بھی رکھتا ہے ۔ اس جدید ترین رو بو ٹ کو بنا نے میں تین سا ل کا عر صہ لگا ہے جبکہ اسے بنانے میں ایک لا کھ ڈالر سے زائد کی لا گت آ ئی ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس روبو ٹ میں یہ خیا لات انسانی دما غ سے ہی منتقل کیے گئے ہیں اور جدید ٹیکنا لو جی کی بدولت کسی بھی شخص کے خیا لا ت اور ذوق کا حامل روبوٹ تیارکیا جا سکتا ہے۔