دلچسپ و عجیب
20 جولائی ، 2012

ڈائننگ ٹیبل: چلتی کھلونا ٹرین کھانے کا لطف دوبالا کر دے

 ڈائننگ ٹیبل: چلتی کھلونا ٹرین کھانے کا لطف دوبالا کر دے

لندن…این جی ٹی… کھلونا ریل گاڑی اور ڈائیننگ ٹیبل کا آپس میں کوئی تعلق نہیں لیکن اب ایک ایسی منفرد کھانے کی ٹیبل متعارف کر وائی گئی ہے جس پر چلتی کھلونا ٹرین کھانے کا لطف دوبالا کر دیتی ہے۔TrackTile نامی اس لکڑی سے بنی ٹیبل کے اوپری حصے میں تراش خراش کر کے ٹریک بنایا گیا ہے جس پرٹرین کے چھو ٹے ڈبے کھانے پینے کی اشیاء کے گرد اپنا مقررہ سفرطے کرتے ہیں۔ اس ٹیبل کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ اگر اس کے اوپر سے ٹرین کو ہٹا بھی دیا جائے تو یہ نا مکمل نہیں لگتی اور نہ ہی اس کے چلنے سے ٹیبل پر موجود برتن اپنی جگہ سے ہلتے جلتے ہیں۔

مزید خبریں :