28 جنوری ، 2018
جھنگ: بچوں کی ممنوعہ فلمیں انٹرنیٹ پر دوسرے ممالک اپ لوڈ کرنے والے الیکٹریکل انجینئر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جھنگ سے گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائمز ونگ ایف آئی اے خالد انیس نے بتایا کہ اس حوالے سے انٹرپول کینیڈا نے وزارت داخلہ کو اطلاع دی، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم تیمور مقصود کو جھنگ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 60 جی بی ڈیٹا، لیپ ٹاپ، دیگر آلات اور ممنوعہ فلمیں برآمد ہوئیں۔
ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، جس کا کہنا ہے کہ وہ پیسوں کے لیے نہیں بلکہ ذہنی سکون کے لیے ایسا کرتا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ اس مکروہ دھندے میں ملزم کے ساتھ اور کون کون ملوث ہے۔